ماحولیاتی تحفظ کیلئے مناسب اقدامات حکومت کی ذمہ داری ہی, سید ناصر حسین شاہ
جمعہ 23 فروری 2018 18:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج کی یہ سمٹ اہمیت کی حامل ہے اور آرگنائزر کراچی گرامر اسکول کے طلبہ و طالبات نے اپنے اسکول میں ماحولیات اور موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے جو بھی اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں جبکہ حکومت تمام ایسے اقدامات کو سراہتی ہے اور اپنا مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ماحولیات کی بہتری کیلئے ماحول دوست بسیں متعارف کرانے کا پروگرام ترتیب دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ انسپیکشن کے ذریعے ماحول دوست فضاء بنانے کیلئے قوانین ترتیب دیئے ہیں تا کہ اس پر عملدرآمد کے ذریعے ہم اپنا مستقبل محفوظ اور صاف ستھرا بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی کی کمی کے مسائل ہیں اور اس سلسلے میں دریا اور سمندر میں آلودہ پانی کو روکنے کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹس کا منصوبہ ترتیب دیا ہے جو کہ دسمبر 2019ء تک مکمل ہو جائے گا جبکہ مزید ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ تقریب میں کلائیمٹ چینج انٹروڈکشن ڈاکیو منٹری دکھائی گئی، پینل ڈسکشن بھی منعقد کیا گیا جس میں ریاض احمد وگن، یار محمد، ڈاکٹر حناء سعید بیگ، ڈاکٹر نزہت، عبدالجبار قاضی، ڈاکٹر زمان احمد، ڈاکٹر اعظم اکرام الحق، عبدالرشید نے حصہ لیا جبکہ کراچی گرامر اسکول کی جانب سے ماحولیات اور موسمی تبدیلی کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے مختلف ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں گرین اسکول آف دی ائیر کراچی گرامر اسکول کی انچارج یاسمین زمان، توصیف، عارف حبیب، حسن محنتی، نصیر، ڈاکٹر احمد سلیم اختر، ڈاکٹر محبوب حسن نظامی اور ڈاکٹر عیسیٰ احمد کو دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.