معاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے ،ْ یقین ہے سی پیک منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا ،ْمریم اورنگزیب
سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا ،ْپاکستان پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کریگا ،ْ پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے ،ْچین کیساتھ ثقافتی معاہدوں پاکستان کی کلچرل صنعت مزید فروغ پائے گی ،ْ کلچرل کاررواں کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئیگا ،ْوزیر مملکت کا اقتصادی راہداری کلچرل کارواں کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اتوار 25 فروری 2018 13:20
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہا کہ محمد نوازشریف نے 2013 میں ون بیلٹ ون روڈ کی بات شروع کی ،ْمحمد نوازشریف نے آنیوالی نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ سمجھ کر شروع کیا انہوںنے کہا کہ منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یقین ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ چین سے گوادر تک چلنے والے کاررواں کودستاویزی شکل بھی دی گئی ہے ،ْانہوںنے کہاکہ سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی ثقافتوں کا تبادلہ ہوگا ،ْمعاشی منصوبے عوام کی شراکت کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ سی پیک منصوبے پر دونوں ملکوں کی عوام کو بھرپور اعتماد ہے انہوںنے کہاکہ سی پیک دونوں ملکوں نہیں بلکہ خطے کے مفاد میں ہے۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان چین فلم انڈسٹری کے باہمی رابطوں کے تبادلے ہوتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان چین کی پریس اور پبلی کیشنز کے درمیان رابطوں کی بھرپور کوشش کی گئی ہے ،ْپاکستان پہلی مرتبہ شنگھائی اور بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کریگا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ سی پیک پاکستان چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے۔وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان چین دوستی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے۔وزیر مملکت نے کہاکہ چین کیساتھ ثقافتی معاہدوں پاکستان کی کلچرل صنعت مزید فروغ پائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ کلچرل کاررواں کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئیگا۔وزیر مملکت نے کہاکہ عدم برداشت کے خاتمے میں آرٹسٹ کمیونٹی کا کردار اہم ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.