کینیا پتی یا مانگا منڈی برانڈ، لاہوریوں کو ناقص اور مضر صحت پتی فراہم کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی
مانگا منڈی میں جعلی پتی تیار کرنے والی فیکٹری سیل، 4 ہزار کلو پتی، 2 پیکنگ مشینیں،5 ڈرم رنگ برآمد،وارننگ نوٹس پر عمل نہ کرنے پر ایم ایم عالم روڈ پر معروف بیکری ، چوبرجی میں بروسٹ پوائنٹ سیل ،دروغہ والا ک معروف ملک پوائنٹ بھی دوبارہ سیل، سیل کے ساتھ چھیڑ خانی پر 2کیخلاف مقدمات درج قانونی طور پردرخواست دائر کر کے ڈی سیل ہونے کے علاوہ بند کاروبار کو کھولنے کا کوئی راستہ نہیں‘ اے ڈی جی آپریشنز
اتوار 25 فروری 2018 20:30
(جاری ہے)
جعلی پتی کو کینیا اور دیگر ممالک سے درآمد کردہ بتایا جاتا تھا۔
اے ڈی جی آپریشنز نے عوام سے گزارش کی کہ ہمیشہ مستند جگہ سے اشیاء خریدیں اور خریدتے وقت لیبل ضرور پڑھیں۔ کسی بھی شک شبہ کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مطلع کریں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مزید کاروائیاں کرتے ہوئے ایم ایم عالم روڈ پر معروف بیکری کو بھی سیل کر دیا گیا۔ بیکری کو وارننگ نوٹس پر عمل نہ کرنے، ناقص اشیاء کے استعمال پر سیل کیا گیا۔ چوبرجی کے علاقے میں معروف بروسٹ پوائنٹ کو بھی سیل کر دیا گیا۔بروسٹ پوائنٹ کو ناقص اجزاء اور بدترین صفائی پر سیل کیا گیا تاہم سیل ہونے کے بعد بھی کام کرنے کی کوشش پر بروسٹ پوائنٹ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا گیا۔ دروغہ والا چوک میںمعروف ملک پوائنٹ بھی دوبارہ سیل کر دیا گیا۔ گزشتہ ہفتے سیل ہونے والے ملک پوائنٹ کو بھی زبردستی کھولنے کی کوشش کی گئی تھی۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی رافیعہ حیدر کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سیلوں کے ساتھ چھیڑ خانی قابل مقدمہ جرم ہے۔ قانونی طور پر ڈی سیل ہونے کے علاوہ بند کاروبار کو کھولنے کا کوئی راستہ نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قومی فضائی کمپنی کافیصل آباد سے غیر ملکی پروازوں کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ
-
ٹ*وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس
-
شہباز شریف کے جعلی فارم 47 حکومت کا خیبر پختونخوا سے تعصب انتہا کو پہنچ گیا ہے،بیرسٹرسیف
-
5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار
-
مریم نواز کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
ساری رات نیند نہیں آئی، یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال لاہور کو جیل سے بدتر قرار دے دیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی
-
عید الضحی کے موقع پرشہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، کمشنرساہیوال
-
قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل ،ملتان روانہ ہو گئے
-
غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خرید وفروخت پرپابندی عائد
-
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا ڈھاکہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی سفیر سے تعزیت کا اظہار
-
پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.