یو ای ٹی کے ویب ٹیلی ویژن کی افتتاحی تقریب ، نامور فنکاروں کی شرکت

پیر 26 فروری 2018 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2018ء) یونیور سٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پہلے ویب ٹیلی ویژن (یو ای ٹی نیوز) کی افتتاحی تقریب کا انعقاد یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں کیا گیا اس رنگا رنگ تقریب میں طا لبعلموں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ مہمان خصوصی معروف سنگر جواد احمد نے اپنے خطاب میں طالبعلموں کو یکجہتی اور برابری کے ساتھ کام کرنے کی تعلیم پر زور دیا۔

انہوں نے امریکہ کے گزشتہ صدر باراک اوباما کی مثال بھی پیش کی اور اپنے حالات زندگی کو بیان کیا۔ جواد احمد نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا جس نے تمام طالبعلموں کے دل موہ لیے ۔ مہک علی اور ندیم عباس کے گیتوں نے بھی حاضرین کو کافی محظوظ کیا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر فضل احمد خالد اور ڈائریکٹر الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر وقار احمد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے پہلے کم عمر ما ئیکروسوفٹ سرٹیفائیڈ ہز یر احمد نے حاضرین کو اپنی بنائی ہوئی تکنیکی پرا ڈکٹس سے متعارف کروایاکیونکہ جمہوریت ہے کی ٹیم نے تمام حاضرین کے دل جیت لیے ۔ طالبعلموں نے زرداری اور نواز شریف کے کرداروں کو بہت سراہا اور دل کھول کر داد دی۔ تقریب کے دوران تین معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے جو کہ یوای ٹی اور میڈیا گروپ اور یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنا لوجی کے مابین طے پائے ۔ تقریب کے اختتام پر یو ای ٹی کے سکول آف میڈیا سٹڈیز کے پاسنگ آو،ْٹ طالبعلموں اور مہمانوں کو شیلڈز سے نوازا گیا ۔ وی سی یو ای ٹی اور جواد احمد نے سب میں شیلڈ تقسیم کیں وائس چانسلر نے جواد احمد کو سو ونیر بھی پیش کیا۔