درختوں کا خیال رکھناسب کافرض ہے،پرنس احمد علی
درخت زندگی ہے اسی سے ہی ہمیں آکسیجن ملتی ہے ،صوبائی وزیر ماحولیات
پیر 26 فروری 2018 21:01
(جاری ہے)
جس کی سب سے بڑی وجہ کاشت کاری میں کمی ہے اور جب بارشیں نہیں ہونگی تو اس کی وجہ سے پانی کا لیول بھی کافی نیچے چلا جائے گا جس سے خشک سالی کے متوقع امکانات ہیں اگر ہم چاہتے ہیںکہ ہماری آنے والی نسلیں بچ جائیں اور ہم ان کو ایک بہتر مستقبل دے سکیں تو اسکے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے صوبائی وزیرنے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ عظیم درسگاہ ناصرف تعلیمی میدان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں اس یونیورسٹی نے اپنا ایک منفرد نام بنایاہے آج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبیں کی سرپرستی میں شجر کاری مہم کا آغازکرکے یہ ثابت کیا ہے کہ یونیورسٹی ایک بہتر مستقبل کی طرف گامزن ہے صوبائی وزیر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبیں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس صوبے کے لئے وہ ایک اثاثے سے کم نہیں اور آپ محنت اور لگن سے کام کررہی ہیں۔
یونیورسٹی آکر واقعی انداز ہوگیا ہے کہ یہاں پر کتنا کام ہوا ہے اور کتنے جنون کے ساتھ آپ لوگ آگے بڑھ رہے ہیں اور اس بات پر دلی خوشی اور سکون ملتاہے کہ ہمارے صوبے میں آپ جیسے باصلاحیت لوگ موجود ہیں جوہزاروں طالبات کو تعلیم دے کر اس صوبے کی خدمت کے لئے پیش ہونگے۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا مستقبل نہایت روشن ہے۔ صوبائی وزیر پرنس احمد علی نے پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبیں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ محکمہ ماحولیات یونیورسٹی کے ساتھ بہت جلد ایک معاہدے پر دستخط بھی کرے گا جس میںیونیورسٹی میں باقاعدہ طورپر ایک لیب بنایا جائے گا جو ماحول کی بہتری اور آگاہی کاکام کرے گا۔ اور یونیورسٹی کی طالبات تحقیق کرکے مختلف مسائل کے حل سے متعلق تجویز کریں گی جس پر حکومت بلوچستان سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کریگی آخر میں یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک سرسبزبلوچستان وپاکستان ہی خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہوسکتا ہے اس لئے وہ سمجھتیہیں کہ سب کی ذمہ داری ہے کہ اس ملک اور صوبے کو سرسبز بنادیں کیونکہ یہ ہمارے آنے والی نسلوں کوبچانے کی بات ہے اس لئے انہوں طے کر رکھا ہے کہ اس سال یونیورسٹی کا ماحولیاتی کلب پورے شہر میں گھر گھر 10ہزار کے قریب درخت لگائے گا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.