پنجاب میں بیورو کریسی کی ہڑتال ریاست کے خلاف بغاوت کے مترادف ہے، اعتزاز احسن
شہباز شریف نے شفافیت کے نام پر دھوکہ دیا نواز شریف کا سیاسی اثاثہ مریم کے پاس جائے گا، نواز شریف حکومت اور اپوزیشن کا ایک ساتھ مزہ لے رہے ہیں ، رہنما پیپلز پارٹی پانامہ کوئی مائنسون کا فارمولا نہیں تھا۔ یہ خدا کی طرف سے آیا ہے، بھٹو نے جیل کاٹی تھی نواز شریف تو جیل جانے پر این آر او کرکے خاندان سمیت ملک سے بھاگ گئے تھے، انٹرویو
پیر 26 فروری 2018 23:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پنجاب بیورو کریسی نے ہڑتال کی ہے۔
افسران نے اس سے قبل کبھی ہڑتال نہیں کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب افسران کو لیٹر کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے کہنے پر افسران کو اکسایا جارہا ہے۔ بیورو کریسی کی ہڑتال ریاست کے خلاف بغاوت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اگر ساتھ نہ ہوتے تو تمام افسران کو فارغ کردیا ہوتا ۔ وفاقی حکومت بیورو کریسی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سیاسی اثاثہ مریم نواز کے پاس جائے گا۔ ن لیگ ووٹ نواز شریف اور مریم نواز کا ہے مریم نواز بے نظیر بھٹو نہیں بن سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ 1972میں پولیس ملازمین نے 8گھنٹے کیلئے ہڑتال کی تھی ۔ جے آئی ٹی کی سماعت عوام کے سامنے کرنی چاہیے۔ نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر عدلیہ تحمل کا مظاہر کررہی ہے شریف برادران بڑھکیں لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منی ٹرائل کے بارے میں شریف خاندان نے بتانا ہے۔ نواز شریف پہلے بھی اپنے خاندان کو لے کر ملک سے باہر چلے گئے تھے۔ اس وقت نواز شریف خود کو حکومت میں اور خود اپوزین میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کوپہلے دن نوٹس ملتا تو ا نے سر تسلیم خم کیا ہوتا یہ باتیں کسی اور نے کی ہوتیں یا پیپلز پارٹی ہوتی تو فوراً کاروائی ہوجاتی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو مائنس کرنے کا کسی نے منصوبہ بنایا ہے تو اس نے پانامہ سے شروع کیا ۔ پانامہ کوئی مائنسون کا فارمولا نہیں تھا۔ یہ خدا کی طرف سے آیا ہے انہوں نے کہا کہ بھٹو نے جیل کاٹی تھی نواز شریف تو جیل جانے پر این آر او کرکے خاندان سمیت ملک سے بھاگ گئے تھے۔ جیل نہیں کاٹ سکتے تاہم اس وقت انہیں جیل جانے کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اپیل سے قید کی سزا معطل ہو سکتی ہے۔ او راپیل پر چند دن قید رہنے کے بعد نواز شریف دس دن میں رہا ہوجائیں گے ۔ دس دن بھی وہ مغل بادشاہ کی طرح جیل میں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سزا معطل ہونے کے بعد کھلے عام سیاست کرتے پھریں گے ۔ انہوں نے کہا کہاگر یہ یورپ کا معاشرہ ہوتا تو شریف خاندار کی سیاست ختم ہوگئی ہوتی مگر پاکستان میں صورتحال مختلف ہے ۔یہاؔں عدالت کے فیصلوں سے کسی کی سیاست کو فرق نہیں پڑتا ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نااہلی قیادت تاحیات ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.