یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹر شاہجہان کیلئے بہترین ٹیچر ایوارڈ

بدھ 28 فروری 2018 20:27

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے شعبہ امیا نولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہجہان کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایوارڈ کے ہمراہ ایک لاکھ روپے کیش پرائز بھی دیا گیا۔ ڈاکٹر شاہجہان کو یہ ایوارڈ ایچ ای سی میں ہونے والی ایک تقریب میں دیا گیا۔ پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں ڈاکٹر شاہجہان نوجوان سائنسدانوں کی فہرست میں پورے ملک کی میڈیکل یونیورسٹیز کے شعبہ صحت میں سے پہلے نمبر پر آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :