شام میں مسلمانوں کی نسل کشی پر مسلم حکمرانوں واقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ، ڈاکٹرنعمت اللہ

بدھ 28 فروری 2018 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے قائمقام امیر ڈاکٹرنعمت اللہ نے کہا کہ شام میں مسلمانوں کی نسل کشی پر مسلم حکمرانوں واقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے موجودہ نظام لوگوں کو اللہ سے دور کر رہے ہیں نیک وصالح لوگوں کے علاوہ دیگر خسارے میں ہیں سچے ایمان نیک اعمال کیساتھ اصلاح معاشرہ کاکام کرناوقت کی اہم ضرورت ہے ۔

جماعت اسلامی اصلاح معاشرہ واصلاح حکومت کاکام کرتی رہیگی۔صوبائی دارالحکومت کا کوئی ولی وارث نہیں ۔صوبائی حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی ساڑے چارسالہ صوبائی حکومت کی کارکردگی سے بہتر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفترمیں وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں نے حکومتی سطح پرکوئی کارکردگی نہیں دکھائی اورنہ ہی گزشتہ کئی دہائیوں سے حکومت میں شامل جماعتوں نے ترقیاتی کام کیے عوام کے مسائل دیانت دار قیادت ہی کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

صرف دعوئوں وبے عمل اعلانات سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے حکمران عوامی مسائل کے حل کیلئے اخلاص ودیانت سے کام کریں ۔ جماعت اسلامی کے علاوہ کسی جماعت میں جمہوریت ودیانت دار قیادت نہیں ۔ہم اقتدار غلط لوگوں سے لیکر اللہ کے صالح دیانت دار وباعمل اور باکردار لوگوں کے ہاتھ میں دینا چاہتے ہیں تاکہ اسلامی نظام قائم ہوسکیں اور عوام کے مسائل حل ہومضبو ط ایمان والے صالح ودین دار لوگ ہی بہتر حکومت کر سکتے ہیں بار بار حکومت میں رہنے کے باوجود عوام کے مسائل حل نہ ہونا اور عوام کی جانب سے انہی پارٹیوں کو منتخب کرنا لمحہ فکریہ ہے معمولی بارش سے سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کر رہی ہے حکومت کوئٹہ کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں گنجان وبڑی آبادی والا صوبائی دارالحکومت کے عوام بنیادی مسائل ومشکلات کاشکار ہیں سڑکیں خراب ، برساتی نالیوں کانہ ہونا،تعلیم وصحت کے بہتر سہولتوں کافقدان، پینے کے صاف پانی ،ٹریفک ودیگر بے شمار مسائل نے یہاں کے عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :