پنجاب حکومت مالی مشکلات کا شکار ہو گئی

نئے بجٹ میں کم سے کم نئی ترقیاتی سکیموں کو شامل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، افسران نے نئے منصوبوں کی کانٹ چھانٹ شروع کر دی

جمعرات 1 مارچ 2018 21:53

پنجاب حکومت مالی مشکلات کا شکار ہو گئی
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) پنجاب حکومت مالی مشکلات کا شکار ہو گئی، نئے بجٹ میں کم سے کم نئی ترقیاتی سکیموں کو شامل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے، افسران نے نئے منصوبوں کی کانٹ چھانٹ شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میں، سیکرٹری پی اینڈ ڈی کی زیر صدارت بجٹ تیاری اجلاس منعقد ہوا۔

تمام صوبائی سیکٹرز کے متعلقہ افسران اور پی اینڈ ڈی بورڈ کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی مالی مشکلات کے پیش نظر تمام سیکٹرز کے سینئر، چیف اور دیگرمتعلقہ افسران کو ،سیکرٹری افتخار علی ساہو کی جانب سے احکامات دیئے گئے ہیں کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں نئی سکیموں کی مد میں مختصر بجٹ رکھا جائے۔ جبکہ جاری سکیموں کو فنڈذ مختص کر کے مکمل کروایا جائے۔ جس پر پی اینڈ ڈی افسران نے غیر ضروری سکیموں کو بجٹ سے نکالنا شروع کردیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیا بجٹ بھی رواں مالی سال کی طرز پر رکھا جائے گا اور موجودہ بجٹ سے کم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :