پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومت نہیں اوگرا کرتی ہے‘
عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 54 ڈالر سے بڑھ کر 64 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں‘ جونہی قیمتیں کم ہوئیں عوام کو ریلیف دیا جائے گا وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب
جمعہ 2 مارچ 2018 13:14
(جاری ہے)
افراط زر کی شرح کا ہدف بجٹ میں صرف 6 فیصد رکھا گیا جبکہ افراط زر کی موجودہ شرح 3.75 ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر حکومت سبسڈی نہیں دے سکتی ہے۔ اگر یہ کیا گیا تو صوبے بھی متاثر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مٹی کا تیل 80 فیصد صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے وقت واقعی تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ بات ہمارے لئے بھی ٹھیک نہیں ہے مگر قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ایف بی آر کے اہداف پورے نہیں کئے جارہے۔ توجہ مبذول نوٹس پر سید نوید قمر‘ ڈاکٹر نفیسہ شاہ‘ اعجاز جاکھرانی اور سید غلام مصطفی شاہ کے سوالات کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ اوگرا نے وزیراعظم کو 31 فیصد اضافہ کی سمری بھجوائی تھی جسے وزیراعظم نے منظور نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت بھی ڈیزل کی قیمت 109 روپے سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں قیمتیں خطہ کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہیں۔ پاکستان میں ڈیزل 98 روپے فی لٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریفائنری سے ڈیزل 56 روپے 89 پیسے میں آتا ہے۔ اس پر 6.96 روپے فی لٹر کسٹم ڈیوٹی‘ 25.05 روپے فی لٹر جی ایس ٹی جبکہ 2.67 روپے فی لٹر ڈیلر کمیشن کی مد میں وصول کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء میں عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 54 ڈالر فی بیرل تھی جو 2018ء میں بڑھ کر 64.78 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ ہم نے بھی عوام کی عدالت میں جانا ہے۔ تعمیر و ترقی مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔ ملک میں موٹرویز‘ شاہراہیں بنی ہیں‘ غیر ملکی قرضے ماضی میں کسی ترقیاتی منصوبے پر خرچ نہیں کئے گئے۔ ہمارے تعمیر و ترقی کے پروگرام کو عوام کی حمایت حاصل ہے۔ ہم آئندہ بھی ترقی کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.