کوئی بھی معا شرہ خواتین کے تعاون کے بغیر تر قی یا فتہ نہیں ہو سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 3 مارچ 2018 18:16

بوریوالا۔3 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین کو اعلی مقام حاصل ہے ، اسلامی معا شرہ خواتین کوتمام حقوق دیتا ہے ،کوئی بھی معا شرہ خواتین کے تعاون کے بغیر تر قی یا فتہ نہیں ہو سکتا ہے، آج ہما ری خواتین زندگی کے ہر شعبے میں خد مات انجام دے رہی ہیں، ہمیں خواتین کو اعلی تعلیم دینی ہے تا کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کی بہتر ین تر بیت کر سکیں ،انہوں نے ان خیا لات کا اظہار حکو مت پنجاب کی ہد ایت پر خواتین کے عالمی دن کی حوالے سے ضلع کو نسل ہال میں منعقدہ سمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،سیمینارز کا انعقاد ضلعی انتظا میہ ، محکمہ سو شل ویلفیئر ،محکمہ ایجو کیشن ، بہبو د آبادی اور دیگر محکموں نے مشترکہ طور پر کیا، اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن شو کت علی طاہر ، ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر رائے اختر اظہر ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلمینٹری مصباح رفیق، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلیمنٹری شازیہ انور، منیجرورکنگ وومن ہاسٹل سدیہ اسلم ،ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر راؤ راشد حفیظ اور مختلف محکموں کی خواتین افسران بھی مو جو د تھیں۔