صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین ، کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل کا جمعہ بازار چوہنگ کا دورہ

جمعہ 9 مارچ 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یسین، کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سیدنے سہولت بازار/ جمعہ بازار چوہنگ کا دورہ کیا اور سہولت بازار میں اشیاء کے معیار اور صفائی کا جائزہ لیا- سہولت بازار میں گندے پانی کے ناکافی انعکاس کے سبب شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کو رفع کرنے کے لیے صوبائی وزیر بلال یسین نے موقع پر سہولت بازار سے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ان شکایات کا ازالہ کرکے رپورٹ پیش کریں- کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا کہ شہریوں کو بہترین ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہی- انہوں نے کہا کہ پانی کے نکاس کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں-

متعلقہ عنوان :