بھارتی فوج کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی،شہری آبادی پر فائرنگ سے چار شہری زخمی

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ،متعدد بھارتی چوکیاں تباہ کردیں، آئی ایس پی آر

ہفتہ مارچ 22:22

بھارتی فوج کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی،شہری ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2018ء) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی ،شہری آبادی پر فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوگئے ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ،متعدد بھارتی چوکیاں تباہ کردیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

لائن آف کنٹرول پر ہفتے کے روز بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے 82 ایم ایم گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 شہری شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائر کے بعد پاک فوج نے بھی فوری حرکت میں آتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔ جبکہ متعدد بھارتی فوجیوں کے جہنم واصل ہو جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔