گوجرانوالہ میں گردوں کے مریضوں کے تعداددو لاکھ سے تجاویز کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

منگل 13 مارچ 2018 16:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے گوجرانوالہ میںگردوں کے مریضوں کے تعداددو لاکھ سے تجاویز کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں 3وفاقی وزیر ،7رکن قومی اسمبلی اور 14صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں لیکن اپنے ضلع کیلئے ایک بھی ڈائیلا ئسز مشین منظور نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کی غریب عوام مہنگے نجی ہسپتالوںمیںعلاج کرانے پر مجبور ہیں ۔ضلع میں مضر صحت پینے کا پانی گردوں کیامراض میں اضافے کاباعث بن رہا ہے۔ضلع گوجرانوالہ کی کسی بھی تحصیل میں ایک بھی ڈائیلائسز مشین موجود نہیں ہے۔یہ امر انتہائی تشویشناک ہے ضلع میں گردوں کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔لہذا استدعا ہے کہ حکومت اس مسئلے کو سنجیدگے سے لے اورضلع گوجرانوالہ میں ہنگامی بنیادوں پر دائیلا ئسز مشینوں کا اہتمام کرے۔