سرگودھا،، تیز رفتار چنگ چی رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 حقیقی بھائی جاں بحق

منگل 13 مارچ 2018 22:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) 92 موڑ کے قریب تیز رفتار چنگ چی رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم۔ 2 حقیقی بھائی جاں بحق۔ موٹرسائیکل تباہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترکھوٹہ کے رہائشی عبدالستار اور رمضان موٹرسائیکل پر سوار شہر سے گھر جا رہے تھے کہ 92 موڑ کے قریب سامنے سے آنیوالی چنگ چی رکشہ سے ٹکرا گئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں بھائی موقع پر دم توڑ گئے۔ حادثہ میں چنگ چی ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونیوالوں کی نعشیں 190 چک ترکھوٹہ روانہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :