عمران خان نے آئندہ فیصل آباد میں توہین آمیز زبان استعمال کی تو کارکن انکی ٹھکائی کر سکتے ہیں،رانا ثناء اللہ
ایسی صورت حال میں وہ اپنے کارکنوں کو نہیں روک سکیں گے، میڈیا گفتگو
بدھ 14 مارچ 2018 20:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب جب کبھی عمران خان دوبارہ فیصل آباد آیا تو ان کے حلقے کے لوگ انہیں جوتے ماریں گے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ محمد رمضان ان کے حلقے کا لیگی کارکن ہے جس پر محمد رمضان سے منسوب کر کے غلظ الزام لگایا گیا کہ میں نے یا میرے بیٹے نے محمد رمضان کو پی ٹی آئی کے جلسے میں بھیجا تھا۔
رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ محمد رمضان جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہے اپنے گھر میں بیٹھے میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعے سے دل برداشتہ ہو گیا اور وہ گھر سے نکل کر پی ٹی آئی کے اجتماع میں چلا گیا جس نے عمران خان سے بدلہ لینے کی غرض سے پی ٹی آئی کے چیئرمین پر جوتا پھینکنا چاہا مگر وہ ایسا نہ کر سکاکیونکہ اس کے پاس جوتا ہی نہیں تھا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہوں نے جب محمد رمضان سے رابطہ کیا تو محمد رمضان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جوتا پھینکنے کے واقعہ کے بعد اسے گھیر لیا اور محمد رمضان سے یہ بیان دلوانے کیلئے کہ اسے رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے اجتماع میں بھیجا ہے کہ اس نے رانا ثناء اللہ کے کہنے پر عمران خان پر جوتا پھینکا تھا پر دبائو ڈالنا شروع کر دیا حالانکہ محمد رمضان نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی تھی اس نے ازخود عمران خان پر جوتا پھینکا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.