گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر نو جوان نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

بدھ 14 مارچ 2018 23:08

سیالکوٹ۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ شہری نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ رنگپورہ کے رہائشی افضال احمد نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ پولیس تھانہ رنگپورہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی ۔ لواحقین نے نعش کو ہسپتال لے جانے سے منع کر دیا ۔