کرپشن کا عالمی مقابلہ ہو تو آصف زرداری چیمپئن ہونگے، سینیٹر مشاہد اللہ

اینٹ سے اینٹ کی باتیں کرنے والے زرداری خود اس اینٹ پر کھڑے ہو گئے بلوچستان نے خریدوفروخت کا سلسلہ شروع ہوا، آصف زرداری نے ساری حکومت گرانے کو تسلیم کیا صادق سنجرانی ایجنسی کے کردار کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 14 مارچ 2018 23:14

کرپشن کا عالمی مقابلہ ہو تو آصف زرداری چیمپئن ہونگے، سینیٹر مشاہد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ کرپشن کا عالمی مقابلہ ہو تو آصف زرداری چیمپئن بنیں گے، اینٹ سے اینٹ کی باتیں کرنے والے زرداری خود اس اینٹ پر کھڑے ہو گئے بلوچستان نے خریدوفروخت کا سلسلہ شروع ہوا، آصف زرداری نے ساری حکومت گرانے کو تسلیم کیا صادق سنجرانی ایجنسی کے کردار کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ خریدوفروخت کی سیاست کا سلسلہ بلوچستان نے شروع ہوا جہاں ہماری حکومت گرائی گئی آصف زرداری نے خود تسلیم کیا کہ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرائی انہوں نے کہا کہ پہلے بلوچستان اسمبلی کے اراکین بکے اور پھر سینیٹر بک گئے جو خریدوفروخت کر کے ممبر بنے تو اس سے کیا توقع کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کو نا ہی میں نہیں جانتا صادق سنجرانی اچھے شخص ہو ں گے مگر انہیں کوئی نہ؁ں جانتا نو منتخب چیئر مین سینیٹ کچھ ہاتھوں سے کھیل رہے ہیں صادق سنجرانی ایجنسی کے کردار میں انہوں نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے ہمیں ووٹ دیا ہے کہ یا نہیں اس کی تحقیقات نہیں کیں اگر سینیٹ میٖں شفاف انتخابات ہوتے تو ہمارے 60 سے زیادہ ووٹ ہوتے سوال یہ ہے کہ کل تک ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج ایک کسے ہو گئے عمران خان نے کہا کہ پیر کی شام ایمپائر کی انگلی کھڑی کر دیں گے ان کی بات کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں پیپلز پاٹی کو زکوٰة کی شرح سے ووٹ پڑے ہیں کرپشن کا عالمی مقابلہ ہو تو آصف زرداری چیمپئن بنیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے مگر وہ اینٹ سے اینٹ بجانے کے بجائے خود اینٹ پر کھڑے ہو گئے اگر آصف زرداری اتنے بہادر تھے تو پھر سٹی کیوں بھاگے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری سے ملے تو 22 سال کی سیاست ختم ہو جائے گی اور پھر وہ مل گئے عمران خان نے 2014 میں زرداری سے بھی گالہ کی سڑک بنوائی ۔