نوازشریف کی ڈگڈی اب نہیں بجے گی ،اگلی باری زداری کی ہے ،قمر زمان کائرہ

نوازشریف نے قوم کا سارا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کردیا، اب کہتے ہیں اگلی باری ملی تو عوام کو روزگار اور انصاف فراہم کریں گے مریم بی بی کہتی تھیں ’’روک سکو تو روک لو‘‘ اور پھر زرداری نے روک لیا،تقریب سے خطاب

جمعہ 16 مارچ 2018 21:17

نوازشریف کی ڈگڈی اب نہیں بجے گی ،اگلی باری زداری کی ہے ،قمر زمان کائرہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے قوم کا سارا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کردیا اور اب کہتے ہیں اگلی باری ملی تو عوام کو روزگار اور انصاف فراہم کریں گے،نواز شریف کی ڈگڈی اب نہیں بجے گی، اب آپ کی نہیں آصف زرداری کی باری ہے ، مریم نواز کہتی تھی روک سکو تو روک لو اور پھر زرداری نے روک کردکھایا ،بے نظیر اور زرداری جیل کاٹیں تو عدلیہ اور نیب اچھی ہے جبکہ نوازشریف کی کرپشن کیخلاف کارروائی ہو تو دونوں بری ہو گئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ بے نظیر اور زرداری جیل کاٹیں تو عدلیہ اور نیب اچھی ہے جبکہ نوازشریف کی کرپشن کیخلاف کارروائی ہو تو دونوں بری ہو گئیں، ادارے آپ سے سوال کریں تو برے ہو جاتے ہیں، میاں صاحب آپ کے بچے ارب پتی اور غریب کا بچہ روزگار کے لیے ترس رہا ہے، نواز شریف کی ڈگڈی اب نہیں بجے گی اور اگلی باری آپ کی نہیں زرداری کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ اگلی بار آئیں گے تو روزگار اور انصاف دیں گے، نواز شریف صاحب آپ نے پاکستان سے پیسا لوٹ کر دنیا بھر میں چھپا رکھا ہے اور آپ کی کرپشن کیخلاف کارروائی شروع ہوئی تو عدلیہ اور اداروں پر لفظی حملے شروع کردیئے ہیں جو بعد میں کہیں عملی نہ ہوجائیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ٹکٹس گھر بیٹھ کر نہیں مشاورت کے بعد دے گی اور پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دے کارکنوں پر لازم ہے تیر کے نشان کا ساتھ دیں۔

کائرہ نے کہاکہ فاٹا اور بلوچستان نے ہمارا ساتھ دیا مگر نواز شریف مان نہیں رہے،تم نے کہا تھا کہ روک سکو تو روک لو دیکھ لو آصف زرداری نے روک لیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے وزراء قومی اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں تاکہ ان کی کرپشن کیخلاف کارروائی نہ ہو سکے لیکن اب ان کا بچنا ممکن نہیں ۔