ہالی ووڈ تھرلر فلم سلینڈر مین کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

بریڈ فشر اور جیمز وینڈر بلٹ کی مشترکہ پروڈیو س کردہ خوف اور دہشت سے بھرپور فلم 18مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 17 مارچ 2018 11:36

ہالی ووڈ تھرلر فلم سلینڈر مین کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلرفلم سلینڈر مین کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیلوین وائٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسی پراسرار مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جو کئی بچوں اور نوجوانوں کی گمشدگی کا سبب بنتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں جیویئر بوٹیٹ،جیز سنکلیئر،جوئے کنگ،جولیا گولڈانی،اینالیز باسو اور کیون چیپمین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔بریڈ فشر اور جیمز وینڈر بلٹ کی مشترکہ پروڈیو س کردہ خوف اور دہشت سے بھرپور یہ فلم 18مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :