وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چین کے سفیر یائو جنگ کی ملاقات، پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
چینی سفیر نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو چین میں ہونے والی انٹرنیشنل پولیٹیکل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر، اس عظیم الشان منصوبے نے پاک چین دوستی کو نئی جہت عطا کی ہے‘شہبازشریف ن) لیگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ روایتی دوست جماعتیں،پارٹی ٹو پارٹی تعلقات بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرینگے سی پیک نے دونوں ملکوں کے معاشی اور سماجی تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے، مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں ‘وزیراعلیٰ پنجاب
ہفتہ 17 مارچ 2018 18:30
(جاری ہے)
چین کے سفیر یائو جنگ نے اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کاپارٹی صدر منتخب ہونا آپ کی صلاحیتوں اور انتھک محنت کا اعتراف ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے اورمستقبل میں آپ کی قیادت میں دونوں جماعتوں میں تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔ بلاشبہ آپ نے اپنی بے مثال قیادت کے ذریعے ترقی کے سفر کو تیز تر کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے عوام آپ کے ترقیاتی وژن کے معترف ہیں۔ چینی سفیر نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو چین میں ہونے والی انٹرنیشنل پولیٹیکل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں آپ کی شرکت ہمارے لئے باعث اعزاز ہوگی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ روایتی دوست جماعتیں ہیں اور ان دونوں جماعتوں کے تعلقات میں بہت اضافہ ہوا ہے اور پارٹی ٹو پارٹی تعلقات بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بااعتماد دوست ہے۔ چین کی قیادت نے پاکستان کے عوام کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا ثبوت سی پیک کے ذریعے دیا ہے اور سی پیک خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن اور چین کی دوستی لازوال رشتوں میں ڈھل چکی ہے اورہمیں چین کی دوستی پر فخر ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ دلوں کا رشتہ ہے -انہوںنے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے ایک شاندار تحفہ بن کر سامنے آیا ہے اور اس منصوبے نے دونوں ملکوں کے معاشی اور سماجی تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ سی پیک کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی جہت عطا کی ہے اورعصر حاضر کی تاریخ میں پاک چین دوستی کی کوئی مثال موجود نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے بے مثال تعاون کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہا کہ یہ تاریخ کا ایک خوبصورت موڑ ہے اور پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے چین کی تیز رفتار ترقی کو نئی جہت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پارٹی صدر منتخب ہونے پر چینی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.