بین الصوبائی گیمز پشاور میں شروع ہوگئی ،ْ شاندار آتشبازی کا مظاہرہ ،ْہوا میں غبارے چھوڑے گئے

گیمز کا افتتاح پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیدعارف حسن نے کیا

اتوار 18 مارچ 2018 16:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخوا کے حکومت کے تعاون سے بین الصوبائی گیمز رنگارنگ تقریب کے ساتھ قیوم سپورٹس سٹیڈیم، پشاور میں شروع ہوگئی ہیں ،ْگیمز کا افتتاح پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیدعارف حسن نے کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود اور خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کے علاوہ دیگر فیڈریشن کے عہدیداروں اورشائقین کی کثیر تعداد موجود تھی، افتتاحی تقریب کے موقع پر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا، ہوا میں غبارے، پرندے چھوڑنے کے علاوہ آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، بین الصوبائی گیمز میں ملک بھر سے 8 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں حصہ لے رہے ہیں جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں، اسلام آباد دستہ کے چیف ڈی مشن سید شرافت حسین بخاری، ڈپٹی چیف مشن رانا تنویر احمد اور سیکرٹری جنرل محمد رمضان قصوری تھے، کھلاڑیوں 28 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں جن آرچری، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، بیس بال، باسکٹ،باڈی بلڈنگ، باکسنگ، کراٹے، کشتی رانی،رگبی، سوفٹ بال، سکواش، گالف، جمناسٹک، ہینڈبال،ہاکی، جوجسٹو، کبڈی، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، ٹینس، تائیکوانڈو، رسہ کشی، والی بال، ویٹ لیفٹنگ، ریسلنگ اور ووشو کے مقابلے شامل ہیں، بیس بال، بیڈمین اور ٹینس کے مقابلے مردان میں کھیلے جارہے ہیں، جبکہ تائیکوانڈو کے مقابلے مکمل ہو چکے ہیں، یہ مقابلے 20 مارچ تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

بین الصوبائی گیمز میں کبڈی کیایونٹ میں چار میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں پنجاب نے بلوچستان کو 41-9 ہرادیا۔دوسرے میچ میں خیبر پختونخوا نے سندھ کو 41-13 سکور سے شکست دی تیسرے میچ میں خیبر بختونخوآ نے بلوچستان کو 31-11 سکور سے جبکہ جوتھے میچ میں پنجاب نے سندھ کو30-12سکور سے ہرا دیا ۔ سیمی فائنل مقابلے (آج )پیر کو جبکہ فائنل میچ منگل کو کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :