خادم حسین رضوی کو گرفتار کرنے کا حکم
سمیرا فقیرحسین پیر 19 مارچ 2018 14:28
(جاری ہے)
عدالت نے خادم حسین رضوی کا مفرور ملزم کا اسٹیٹس بھی برقرار رکھا۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ 4اپریل تک ملزمان کے خلاف مقدمے کا حتمی چالان جمع کروایا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد کے فیض آباد پر تحریک لبیک کی جانب سے دھرنا دیا گیا جو تقریباً 22 روز بعد ختم ہوا جب کہ اس دوران توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے مقدمات بھی درج کیے گئے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں بھی اسلام آباد دھرنا کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ سماعت میں عدالت نے آئی ایس آئی کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ گذشتہ سماعت پر پوچھا تھا کہ خادم رضوی کون ہے اور پیسہ کہاں سے آ رہا ہے؟ خفیہ اداروں کو یہ تک نہیں پتہ کہ خادم حسین رضوی کو ذریعہ معاش کیا ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے؟ آپ ڈپٹی اٹارنی جنرل ہیں، آپ کو تنخواہ ملتی ہے؟ اسی سے گزارا کرتے ہیں؟ آپ خفیہ ادارے کی اس رپورٹ سے کیسے مطمئن ہیں؟ یہ رپورٹ دیکھ کر تو مجھے خوف آنے لگا ہے۔ خادم رضوی بزنس مین ہے؟ خطیب ہے؟ کوئی دوسرا کام کرتا ہے؟ جسٹس قاضی نے سوال کیا کہ کیا خادم حسین رضوی کا کوئی بنک اکاؤنٹ ہے؟ اربوں کی جائیداد تباہ کر دی اور کسی کو معلوم نہیں کہ یہ شخص کرتا کیا ہے؟ پاکستان کو بنانا بہت مشکل ہے لیکن تباہ کرنا بہت آسان ہے۔ اگر کوئی ایسی بات ہے ، خفیہ معاملہ ہے تو بتائیں ان کیمرہ سُن لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے دھرنا کیس میں خادم حسین رضوی اور افضل قادری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ اور ہدایت کی کہ کو بھی پیش کرنا ہے اٹارنی جنرل کے ذریعے پیش کریں۔ جس کے بعد کیس کی مزید سماعت کو دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.