امریکہ طاقت سے افغانستان میں کامیاب نہیں ہوسکا‘پائیدار امن کے لئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے‘افغان قیادت کی جانب سے بات چیت کی پیشکش پر طالبان کو بھی مثبت جواب دینا چاہیے،سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) احسان الحق کا بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب
منگل 20 مارچ 2018 00:30
(جاری ہے)
کانفرنس کا ایک مقصد افغانستان میں بھارتی موجودگی پر پاکستانی تحفظات پر افغانستان کیسے اور کیا ممکنہ اقدامات اٹھا سکتا ہے اورعلاقائی سلامتی و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کواجاگر کرنا ہے ۔
سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے کہا کہ خطے میں پاکستان کے لئے افغانستان کسی دوسرے ملک سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر مستحکم افغانستان پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے براہ راست خطرہ ہے ۔دونوں ممالک کو دو طرفہ تجارت کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ڈی جی سی ایس آر ایس ڈاکٹر عبدالباقی امین نے کہا کہ سوویت یونین جنگ میں مشکل وقت کے دوران پاکستان کے عوام نے افغانستان کی مدد کی ہے اور ہر مشکل میں پاکستان نے افغانستان کا ساتھ دیا ہے ۔یورپی یونین وفد کے جینز فرانسکیو نے کہاکہ دونوں ممالک کے عوام کا تحفظ سب سے اہم ہے خطے میں پائیدار امن ‘استحکام اور سلامتی کے لئے افغانستان بحران کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ڈی جی پاکستان ہائوس رانا اختر جاوید نے کہا کہ پرامن افغانستان کے لئے بات چیت ہی واحد زریعہ ہے ۔افغانستان کی نئی نسل کو مثبت سمت پر ڈالنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔دفاعی تجزیہ کار میجر(ر) روبرٹ گلیمورنے کہا کہ 2018کی صورتحال ماضی سے یکسر مختلف ہے ‘بھارت افغانستان میں بیٹھ کر کام دکھا رہا ہے اور افغانستان کی سرزمین استعمال کر کے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔پیر سید اشتیاق گیلانی نے کہا کہ انڈیا اپنے مذموم مقاصد کے لئے افغانستان کو استعمال کر رہا ہے اور افغانستان اس کو بھرپور تعاون فراہم کررہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.