اوپن یونیورسٹی کے کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے پروگرامزکے داخلے جاری

منگل 20 مارچ 2018 14:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2018ء میں پیش کئے گئے کامن ویلتھ آف لرننگ )کینڈا (کے اشتراک سے شروع کئے جانے والے ایم بی اے /ایم پی اے پروگرامز کے داخلے ملک بھر میں جاری ہیں ،ْ رواں سمسٹر میں چار سالہ بی بی اے پروگرام بھی پیش کیا گیا ہے " ۔یہ اعلان یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے چئیرمین ،ْ ڈاکٹر سید حسن رضا نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ داخلہ فارم یونیورسٹی کے اسلام آباد میں واقع مین کیمپس اور ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے سے دستیاب ہیں۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔ امیدوار مجوزہ طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم آن لائن مکمل کرکے بھی ارسال کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر سیدحسن رضا نے مزید کہا ہے کہ ایم بی اے /ایم پی اے پروگرام بین الاقوامی 90۔کریڈٹ پر مشتمل پروگرام ہے۔ انھوں نے داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ داخلہ فارم مکمل کرنے کے بعد اپنی اسناد کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں منسلک کرکے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن ،ْ بلاک نمبر 13۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،ْ سیکٹر H-8۔اسلام آباد کے پتے پر 30۔مارچ تک ارسال کریں