پاکستان کے نامور ڈرامہ نگار رفیع پیر کی118 ویں سالگرہ کل منائی جائیگی

منگل 20 مارچ 2018 15:11

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان کے نامور ڈرامہ نگار ،صداکار اور اداکار رفیع پیر کی118 ویں سالگرہ کل مارچ بروزبدھ کو منائی جائے گی وہ 21مارچ1900 کو پیدا ہوئے تھے انہوں نے آل انڈیا ریڈیو سے وابستگی بھی اختیار کی رفیع پیر نے ریڈیو سے درجنوں ڈرامے کیی1946 میں انہوں نے فلم نیچا نگر میںکام کیا رفیع پیر نے ریڈیو کیلئے متعدد ڈرامے تحریر کئے جن میں اکھیاں ، کوڑے گھت اور جدوں ساریاں آساں ٹٹ گیاں ،جیسے ڈرامے بھی تحریر کیے وہ11 اپریل 1974کو وفات پاگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :