ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے مساوات پر مبنی احتساب اور انصاف کے نظام اشد ضروری ہے، بیرسٹر ظفراللہ خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 20 مارچ 2018 19:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے مساوات پر مبنی احتساب اور انصاف کے نظام اشد ضروری ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کے ساتھ ایک ہی جیسا برتائو کیا جانا چاہیئے کیونکہ کوئی بھی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اپنے محبوب قائد سے منسلک ہیں جن کی ہر دلعزیز قائد محمد نواز شریف سے دلی لگائو اور وابستگی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف کو مقدموں کا سامنا ہے اور وہ باقاعدگی سے اداروں کے احترام میں ان کے سامنے پیش بھی ہو رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف جن پر غداری کا الزام عائد ہے، عدالتی احکامات کے بعد انہیں پاکستان آنا چاہیئے اور اپنے اوپر دائر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیئے۔