صوابی کی تحصیل رزڑ میں ڈی آر سی دفتر کے قیام کیلئے باقاعدہ طور پرشانداربلڈنگ کا افتتاح

منگل 20 مارچ 2018 22:20

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء)صوابی کی تحصیل رزڑ میں ڈی آر سی دفتر کے قیام کیلئے باقاعدہ طور پرشانداربلڈنگ کا افتتاح کردیا گیاصوابی کی تحصیل رزڑ میں تحصیل ناظم غلام حقانی کی فنڈ سے ڈی آر سی کے دفتر کے قیام کے لئے تعمیراتی کام مکمل کرنے کا بعد شاندار بلڈنگ کا افتتاح ڈی پی او صوابی سہیل خالد،ضلعی ناظم اعلی امیر رحمن خان ،تحصیل ناظم رزڑ غلام حقانی نے کر دیا اس موقع پراے سی رزڑ ڈی ایس پی رزڑ شکیل خان ،ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان،ڈی آر سی رزڑ صدر فضل محمد خان، سیکرٹری جہانزیب خان،حاجی ممتاز خان،گل نثار خان، مولانہ عبدالول،بہادر سیدسہیل خان،سابق ناظم زاہد خان شیوہ،ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن خان،ایس ایچ او پرمولی فواد خان، ڈی آر سی ممبران و دیگر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آر سی ممبر فرہاد خان نے کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی کو فعال بنا دیا گیاہے جس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں اور ابتک ہزاروںسے اوپر چھوٹے بڑے تنازعات کا باہمی رضامندی سے حل نکالا گیاہے۔ڈی پی او صوابی سہیل خالدنے تھانہ کالوخان میں ڈی آر سی رزڑ کے ممبران سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پختون معاشرے میں جرگہ بڑی بڑی خاندانی چپقلشوں اور تصفیوں کے حل میں ایک بار آور عنصر ہے جس کی حقیقت سے انکار ممکن نہیں صوابی میں ڈی آر سی اپنے مقاصد کی تکمیل کی طرف تیزی سے کوشاں ہے ڈی آر سی کی سلسہ میں آفسران بالا کی ولولہ انگیز قیادت میںضلع صوابی میں ڈی آر سی میں مختصر وقت میں قتل و اقدام قتل ،مستورات تنازعہ ،جائیداد و کاروباری لین دین کے تنازعات حل کرکے تاریخ رقم کردی ہیں،ڈی آر سی دفتر کے لئے ہرقسم ریلیف دیں گے جو ڈی آر سی ممبران اور عوام کی سہولت کے لئے استعمال ہوتے ہیں ضلع صوابی نے صوبہ میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ایک بار پھر امن کے پیامبر کا کردارکردیا،2014سے اب تک عوام کے جتنے راضی نامے ہو چکے ہیں وہ تاریخ سازا ورہ قابل ستائش ہیں،ڈی آر سی کے قیام سے بڑے بڑے تنازعات کو فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا جس سے صوابی کے امن میں اضافہ اور قتل مقاتلے کی دشمنیوں میں 40%کمی آئی ہیں ضلعی ناظم اعلیٰ امیر رحمن خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی امن کی بحالی میں انتظامیہ کیساتھ مسائل سلجاؤ کونسل کا کردار تابندہ ہیں اگر اسی طرح پختون اور اسلامی روایات کو زندہ رکھا گیا تو وہ دن دور نہیں کہ امن کو سبوتاج کرنے والے شرپسند یا شدت پسند منہ کی کھائیں ، اس سسٹم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ،ڈی آر سی کو مذید فعال اور قانونی اور دیگر تعاون کے لئے تیار ہوں․صوابی ضلع اپنی اسلاف کی بہترین روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ہامرے نوجوان بھی امن کی بحالی اور خوشحالی کے سفر میں ساتھ دینگے تاکہ آنے والے نسل کیلئے مشعل راہ بنا سکے،اس موقع پر ضلعی ناظم اعلیٰ امیر رحمن خان نے ڈی آر سی دفتر کے لئے ہر قسم فرنیچر اور دیگر ضروریات اشیاء کے لئے فنڈ دینے کا اعلان کیا ۔

تحصیل ناظم غلام حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے جرگہ اور حجرہ کاکردار اہم رہاہے،ڈی آر سی ممبران فریقین کے مابین غیر جانبداری،انصاف پر مبنی مصالحتی کردار اداکرے جس سے تنازعات بر وقت حل ہوں گے وقت کے صحیح اور مثبت سمت میں استعمال کرکے آخرت سنوارنی چاہئے۔ ضلع صوابی گلستان کی مانند ہیں آئے ملکر امن کی بحالی اسلام کی سربلندی اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلے انتظامیہ اور حکومت کی اچھی کاوشوں کو سراہیں اور خود امن کے قیام کا ضامن بنیںانہوں نے کہا کہ بے سہارا اور دکھی انسانیت کے لئے جو کام کر رہے ہیں اس کا اجر اور ثواب صرف خالق حقیقی ہی عطا کر سکتا ہے۔

اس لئے انسان کو اپنے حصے کا کردار بغیر توقعات کے ادا کرنا ہوگا، ا للہ تعالی خوش ہوگا اور معاشرے میں امن قائم ہوگااس موقع پر مولانہ عبدلاول ،گل نثار،بلال خان،فرہاد خان،جہانزیب کاکا، سہیل خان ،حاجی ممتاز خان ڈی آر سی رزڑ تھانہ کالوخان میں منعقدہ تقریب سے الگ الگ خطاب میںڈی پی او صوابی سہیل خالد نے امن کی بحالی اور پولیس کا کام اسان بنانے کیلے تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ صوابی کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے وسائل اور صلاحیتوں سے برح کر خدمات سرنجام دیں گے ،