ویٹرنری یونیورسٹی میںکو لیکٹیو ایکشن فار نالج اکا نو می یوزنگ ٹیکنا لو جی کے مو ضو ع پر انٹر نیشنل ورکشاپ اختتام پذیر

منگل 20 مارچ 2018 23:22

لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف کلینیکل میڈیسن اینڈ سر جر ی نے پنجاب ایگری کلچر ریسر چ بور ڈ کے با ہمی اشترا ک سے سوک انگیجمنٹ پرو گرام کے تحت کو لیکٹیو ایکشن فار نالج اکا نو می یوزنگ ٹیکنا لو جی کے مو ضو ع پر دو روزہ ورکشاپ کی اختتا می تقریب کا انعقاد کیا۔

اختتا می تقریب کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی اور ورکشاپ کے ریسورس پر سنز میں سر ٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں مسٹر اوٹو ایو نتھ، ریکٹر ور چو ئل یونیورسٹی ڈاکٹرنو ید اے ملک،پرو فیسر ڈاکٹر محمد نواز،پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی ،ڈاکٹر شا ہدہ نعما نی کے علا وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مما لک سے شر کا نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے ما ہر ین نے سفارشات مرتب کیں کہ معا شر ے کے پسما ندہ طبقے کا شعور اُ جا گر کر نے کے لیئے پڑ ھے لکھے تجر بہ کار ما ہر ین ایسے مو با ئل سوفٹ وئیر بنا ئیں جن کے استعمال سے آ سا نی کے ساتھ عوا م تک رسا ئی ممکن ہو اور معا شر ے میں پسما ندہ طبقے کے معا شی حا لا ت کو بہتر بنا یا جا سکے نیزعوا م کے لیئے بنیا دی ضرو ریات میں متوا زن خوراک ، صحت ،پا نی اور تو ا نا ئی (بجلی، گیس) شا مل ہیں، جن کو سوک انگیجمنٹ پرو گرام کے زریعے سے ہی عوام میں شعور بیدار کر کے پو را کیا جا سکتاہے ۔

ویٹر نری یونیورسٹی ،یو نیورسٹی آف کرا چی،یو نیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لو جی کرا چی،ور چو ئل یونیورسٹی اور میر ی نوٹم ناروے کے در میان آپس میں اشترا کی تعا ون پروگرام کے تحت کی گئی کارروائی میں لا ئحہ عمل تیار کر نے میںتعاون سے متعلقہ مفا ہمتی یا داشت کا معا ہدہ بھی طے پا یا۔ اُ س موقع پر خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر پا شا نے کہا کہ کمیونٹی سروس اورغریب مو یشی پال حضرات کی معاونت کے لیئے ویٹر نری کے دروا زے ہمیشہ کھلے ہیں۔دو رو زہ ورکشاپ میں نیشنل و انٹر نیشنل ما ہر ین نے غریب آ بادی کے لیے خوراک کے مسا ئل،مراعا ت یافتہ کمیو نٹی،اچھے معیار کی تعلیم اور بہتر صحت سے متعلقہ مختلف پہلوئو ں پر تفصیلی لیکچرز دیے۔