فلم ’’لوراتری‘‘ 5اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

بدھ 21 مارچ 2018 11:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کی فلم ’’لوراتری‘‘5 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے بہنوئی کی فلم ’’لوراتری‘‘ 21 ستمبر کی بجائے اب 5 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم میں ا یوش شرما کے ساتھ نئی اداکارہ وارینا حسین جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ بارے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ فلم سلمان خان فلمز کے بینر تلے بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :