سعودی عرب، امریکہ میں 200بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی ولی عہد

بدھ 21 مارچ 2018 20:24

سعودی عرب، امریکہ میں 200بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی ولی عہد
ریاض/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) سعودی عرب، امریکہ میں 200بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں نے بیشتر اقتصادی معاہدوں پر عمل کرلیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جو اقتصادی معاہدے ہوئے تھے ان میں سے 50فیصد پر عمل ہوچکا ہے۔ سعودی عرب، امریکہ میں مزید 200بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رہا ہے۔