ْ اداروں کی عزت کرتا ہوںاور میں نے عدلیہ کیلئے لانگ مارچ بھی کیا تھا ‘جو فیصلہ دیا گیا وہ میری نظر میں ٹھیک نہیں تھا‘بلیک لاء
ڈکشنری کا سہارا لے کر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا‘پاکستانی قانون میں اس کی گنجائش نہیں تومیں کیسے اس فیصلے کو قبول کرلیتا‘عمران خان نے بھی کہا پاناما کا فیصلہ کمزور فیصلہ ہے ‘اب تو عدالتوں کے اندر اور باہر بھی پورے زور کے ساتھ آوازیں اٹھ رہی ہیں‘فیصلے خود بولتے ہیں اور فیصلے دینے والے یہ بھی غور کریں کہ کیا ان کے فیصلے لوگوں کو قبول بھی ہوتے ہیں‘ جائزہ لینا چاہیے کہ اس طرح کے فیصلے کیوں آتے ہیں اور میرا واحد کیس ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت
بدھ 21 مارچ 2018 20:29
(جاری ہے)
اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ اس طرح کے فیصلے کیوں آتے ہیں اور میرا واحد کیس ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی جبکہ میرے خلاف کیسز تو محض فیملی کے اثاثوں کے گرد گھوم رہے ہیں جو کہ میرے خاندان کے ہیں اور خاندان کے یہ اثاثے 1937 سے ہیں اور مین کوئی میں راتوں رات امیر نہیں ہوا۔
میرے باپ دادا کی جائیدادیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں کے خلاف آفٹر شاکس آتے رہیں گے اور فیصلے کے خلاف آفٹر شاکس پر قابو پانا ناممکن ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ '28 جولائی کو پاکستان کے عوام کی بھی توہین ہوئی ہے،وہ کہاں جاکر توہین عدالت کا کیس کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف کیسز کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خود اعتراف جرم کیا لیکن انہیں صادق اور امین قرار دے دیا گیا جبکہ شیخ رشید نے اپنی جائیداد پوشیدہ رکھی ہوئی ہے اسی طرح جہانگیر ترین کی بھی کرپشن ثابت ہوئی لیکن کوئی ریفرنس نہیں بنایا گیا جبکہ نامور وکلاء نے کہا کہ کیسز کمزور ہیں اور فیصلہ بھی کمزور ہے ایسے فیصلوں کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے، جسکا دکھ ہوتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.