اسلامی دنیا کے علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ اجنبی ثقافتی یلغار کا مقابلہ اور اسلامی ثقافت کی حفاظت کے لیے علمی سطح پر ٹھوس کام کریں تاکہ عالم انسانیت کو فکری افراتفری سے محفوظ کر کے فلاح ا ور بھلائی کے راستے پر گامزن کیا جاسکے
صدر مملکت ممنون حسین کی مفتی اعظم مصرڈاکٹر شوکی ابراہیم عبدالکریم کی ملاقات کے دوران بات چیت
بدھ 21 مارچ 2018 20:29
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ دونوں برادر ملک بین الاقوامی معاملات میں ایک جیسی رائے رکھتے ہیں اور بین الاقوامی فومز پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں ۔
صدر مملکت نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا جائزہ قرآن و سنت کی روشنی میں لے کر انتہا پسندی سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کے تقریبادو ہزار علمائے کرام کا فتوی اس سلسلے کی کڑی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مسلم دنیا کے مفکرین اور علمائے کرام کو چاہیے کہ انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے علمی انداز فکر اختیار کریں ۔صدر مملکت نے اسلام کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں جامع الازہر کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان اور مصر کے علمائے کرام کے درمیان تبادلہ خیالات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔ اس سلسلے میں جامع الازہر اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان حکومت اور عوامی سطح پر وفود کے تبادلے پر بھی زور دیا۔ مفتی اعظم مصرڈاکٹر شوکی ابراہیم عبدالکریم نے اس موقع پر صدر مملکت کو ترکی کے صدر جنرل عبدالفتح سیسی کی طرف سے نیک تمناں کا پیغام پہنچایا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور آنے والے دنوں میں ان میں مزید گہرائی پیدا ہوگی۔ اس موقع پر انھوں نے اپنی اور مصری عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کو یوم پاکستان کی مبارک باد بھی پیش کی ۔ انھوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی علما کے فتوے کو انتہا پسندی سے نمٹنے کے ضمن میں ایک اہم دستاویز قرار دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.