کارکن اور عوام کی محبت میرا قیمتی اثاثہ ہے، تہہ دل سے آپ کا مشکور ہوں،

محمد نواز شریف کی چودھری تنویر کے گھر کے باہر کارکنوں سے گفتگو

بدھ 21 مارچ 2018 20:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کارکن اور عوام کی محبت میرا قیمتی اثاثہ ہے، میں آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔بدھ کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعد مری روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری منیر کی رہائشگاہ کے باہر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے گاڑی روک کر کچھ دیر کیلئے کارکنوں سے بات چیت کی، انہوں نے خاتون کارکن اور بزرگ سے ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، میرا آپ سب کو پیار بھرا سلام، کارکنوں اور عوام کی محبت میرا قیمتی اثاثہ ہے۔

کارکن نواز شریف کو اپنے بیچ موجود دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گئے اور ان کے حق میں نعرے بازی کی، کارکنوں نے ووٹ کو تقدس دو کے نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ عنوان :