وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے افغان سفیر حضرت عمر زاخیل وال کی ملاقات
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے کوششوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
بدھ 21 مارچ 2018 22:05
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کابل میں ایک مزار کے قریب خودکش حملہ کی شدید مذمت کی جس میں کئی انسانی جانیں ضائع جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کی اس بہیمانہ کارروائی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ فائدے پر مشتمل سرگرمیوں میں تعاون کے فروغ کے پاکستانی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ادارہ جاتی رابطوں، دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں، اقتصادی تعاون اور پاکستان کے راستے افغان اشیاء کی تجارت کی اہمیت اجاگر کی۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں کو مزید وسعت دینے اور تاپی و کاسا 1000 سمیت دیگر علاقائی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے افغانستان میں افغانوں کی قیادت میں افغانستان کے اپنے امن کیلئے مصالحت کی کوششوں میں پاکستانی تعاون کا اعادہ کیا۔ افغان سفیر نے دوطرفہ تعلقات کیلئے وزیراعظم پاکستان کے اعادہ عزم کو سراہا اور وزیراعظم کو بتایا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی اور افغان قیادت تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ بامعنی رابطوں کی خواہش رکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.