جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ ہمارے لیے اشد ضروری ہے،ڈاکٹر محمد زبیر

بدھ 21 مارچ 2018 22:05

ملتان۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ رینج منیجمنٹ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام انٹرنیشنل فاریسٹ ڈے کے موقعہ پرمنعقدہ آگہی واک میںاساتذہ کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ بارے میںآگاہی دیتے رہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری و رینج منیجمنٹ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ڈاکٹر محمد زبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جنگلات کا تحفظ اور نئے درخت لگانا ہمارے لیے خوراک سے بھی زیادہ اہم ہے جس طرح کے موسمیاتی تغیرات روپذیر ہورہے ہیں ہمیں اپنی آکسیجن صاف پانی اور صاف ہوا کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے اور نہ صرف دیہات بلکہ شہروں کو بھی سرسبز بنانا ہوگا․انہوں نے کہاکہ درختوں کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے ٹمپریچر میں مسلسل اضافہ ہورہاہی․ جو کہ انسان ، حیوانات اور نباتات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :