چیئرمین تحریک انصاف کا سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کیخلاف فیصلے کا خیر مقدم

بدھ 21 مارچ 2018 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک چھپائی گئی دولت وطن واپس لانے اور ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کے باعث پاکستان سالانہ دس ارب ڈالرز کھو دیتا ہے،چیف جسٹس کا یہ اقدام قومی وسائل کی چوری روکنے میں کارگر ثابت ہوگا۔