وومن یونیورسٹی لاہورکی وائس چانسلرکی تعیناتی کے خلاف درخواست پر چیئرمین ایچ ای سی کو نوٹسز جاری

بدھ 21 مارچ 2018 22:39

لاہور۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)لاہور ہائی کورٹ نے لاہور یونیورسٹی فار وومن کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین ایچ ای سی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس فرخ عرفان نے ڈاکٹر فرزانہ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عظمیٰ کو وائس چانسلر کی سیٹ پر میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کیا گیا۔ڈاکٹر عظمیٰ کا ریسرچ ورک بھی مکمل نہیں ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈاکٹر عظمی کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے ایچ ای سی سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔