لوڈ شیڈنگ ختم، ایٹمی دھماکے، کراچی کا امن بحال کرنے والا عدالت میں بیٹھا ہے، ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیارہوں۔نوازشریف
میاں محمد ندیم جمعرات 22 مارچ 2018 11:17
(جاری ہے)
نوازشریف نے کہا کہ واجد ضیاءمشرف کو ملنے کے لیے کئی گھنٹے تک چک شہزاد کھڑے رہتے تھے، اقامہ کو بنیاد بنا کر پہلے وزارت عظمی پھر پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا اور اب اسی فیصلے کو بنیاد بنا کرتاحیات نا اہل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
کسی قسم کی کرپشن کا الزام ثابت ہوا نہ سامنے آیا، ضمنی ریفرنس دائرکرنے کے مقصد پر سوالیہ نشان ہے۔نوازشریف نے کہا کہ کراچی، پنجاب اورپشاوردیکھ لیں، فرق صاف ظاہر ہے، ڈالرکی قیمت 2013 کے بعد کیا تھی اور اب کدھر گئی سب کے سامنے ہے، بلوچستان کی اسمبلی میں تبدیلی لانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ نواز شریف نے عمران خان کے جلسوں پر تبصرہکرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی تو آگئی ہے، ،عمران خان پہلے مینار پاکستان پر جلسے کرتے تھے اب گلی محلوں میں کرتے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ بلاول بھٹوغلط کہتے ہیں کہ (ن) لیگ چارٹرآف ڈیموکریسی سے پیچھے ہٹی، چارٹرآف ڈیموکریسی کے بعد جو این آراو کیا گیا اس نے نقصان پہنچایا۔ نواز شریف نے پیپلز پارٹی سے متعلق کہا کہ پیپلز پارٹی کے حالیہ کردار کی وجہ سے ان سے بہت مایوس ہوا، اس کردار کے بعد نگران وزیراعظم کے حوالے سے پی پی کے ساتھ مشاورت نہیں ہوسکتی۔قبل ازیںشریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی، اس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف، ان کی صاحبزدای مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی پیش ہوئے۔سماعت کے دوران نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جبکہ ساتھ ہی نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ گزشتہ کئی عرصے سے لندن میں کینسر کے عارضے میں زیر علاج ہیں اور نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے ان کے علاج کے لیے لندن جانے کی وجہ سے یہ درخواست دی گئی۔ درخواست میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ کلثوم نواز کی 6 مرتبہ کیموتھراپی ہوگئی ہے اور اب ریڈیو تھراپی کی تجویز دی گئی جس کے لیے دونوں فریقین کا لندن جانا ضروری ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ حاضری سے استثنیٰ کے دوران نواز شریف کے نمائندے علی ایمل اور مریم نواز کے نمائندے جہانگیر جدون کو عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔اس دوران نیب پروسیکیوٹر کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ لندن حسن نواز اور حسین نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کے علاج کے معاملات دیکھ رہے ہیں اور میڈیکل رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ پورے خاندان کا لندن میں موجود ہونا ضروری ہے۔ بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد نواز شریف کی استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے باقی2گواہوں واجد ضیاءاور نیب کے تفتیشی افسرکو طلب کرتے ہوئے دونوں ریفرنسزکی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.