آزاد کشمیر میں بلا سود قرضہ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے تعاون سے ڈیڈھ لاکھ بے روزگاروں کو قرضہ دیا جائیگا

جمعرات 22 مارچ 2018 14:37

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) آزاد کشمیر میں بلا سود قرضہ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ ۔اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے تعاون سے ڈیڈھ لاکھ بے روزگاروں کو قرضہ دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں اخوت کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر امجد ثاقب ،آزاد کشمیر کے وزیر صنعت ،سیکرٹری صنعت ،ایم ڈی سمال انڈسٹریز نے بھی بطور خاص شرکت کی طے پایا کہ اخوت اسلامک مائیکرو فنانس آزاد کشمیر میں سر دست بتیس تحصیلوں میں اپنے دفاتر قائم کرے گی جسکا ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے ان دفاتر کے قائم ہونے سے آزاد کشمیر کے دس اضلاع کے بے روزگار اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد کو بلاسود حکومت پنجاب کی طرف سی.000 750ملین روپے کے آسان شرائط پر ڈیڈھ لاکھ افراد کو پانچ سال کی مدت کے لیے بلاسود قرضے دئیے جائیں گے

متعلقہ عنوان :