مسلم لیگ(ن) ووٹ کو نہیں’’ چور کو تقدس دو‘‘ کی تحریک چلا رہی ہے ،اسد عمر
،سپریم کورٹ کے احکامات ہیں پارلیمان کی مرضی کے بغیر کوئی سرچارج نہیں لگ سکتا ،لگتا ہے نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے،پریس کانفرنس
جمعرات 22 مارچ 2018 21:01
(جاری ہے)
لگتا ہے نوازشریف نے شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔اب تو اپوزیشن کو پریس کانفرنس کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔
معیشت کی اس حالت کے ذمہ دار نوازشریف اور اسحاق ڈار ہیں۔2013 میں 66 سال میں 61 ارب ڈالر کے قرضے تھے ۔اب ہر مہینے ہم پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔ہمارے بیرونی قرضون کی صورتحال اور زر مبادلہ کے ذخائر کی صورتحال اتنبی خطرناک ہو چکی ہے کہ جس کی وجہ سے آپ کو نظر آرہا ہے کہ چار ماہ پہلے روپے کی قدر میں پانچ فیصد کمی آئی۔ پھر دوبارہ پانچ فیصد کمی آئی۔ جب تک ہم اس خطرناک صورتحال کا سامنا نہیں کریں گے اور چند بڑے فیصلے نہیں کریں گے۔جب نواز شریف صاحب علامہ اقبال کے شعر پڑھ پڑھ کر کشکول توڑنے کی بات کرتے تھے، جب باری آئی تو 66سال کی پاکستان کی تاریخ میں 61ارب ڈالر کے بیرونی قرضے تھے۔ یعنی سال میں ایک ارب ڈالر سے کچھ کم اضافہ ہورہا تھا ۔ رواں سال کے اندر ہر ماہ ہمارے بیرونی قرضے میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ جو ایک سال میں نہیں ہوتا تھا اتنا ہر ماہ ہمارے اوپر بوجھ بڑھ رہا ہے۔ اس کے باوجود کہ اتنی تیزی سے قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے کہ 83ارب سے بڑھ کر دسمبر تک 89ارب تک پہنچ گئے۔ اور اس وقت 90ارب سے اوپر جا چکے ہیں۔ اگلے سال تک تین ارب تک بیتونی قرضہ بڑھ جائے گا۔ اتنی تیزی سے بیرونی قرضے لینے کے باوجود رواں سال میں ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر میں چار ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔ وہ بھی خطرناک ظریقے سے تیزی سے گر رہے ہیں۔ اس آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف زر مبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں 12.1ارب ڈالر ا س وقت سٹیٹ بینک کے ریزروز ہیں۔ لیکن ہمارے وہ ریزروز بھی کم مدت کے قرضوں کے لیئے لیئے جارہے ہیں آئی ایم ایف روپورٹ کی کیلکولیشن کے مطابق ہمارے حقیقی ریزروز سات سو چوبیش ملین ڈالرز ہیں۔ اسی وجہ سے ہمارے اوپر بیرونی سیاسی دبا بھی بڑھ رہاے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.