ْکراچی،جمعیت علمائے اسلام کراچی کے تحت اسلام زندہ باد کانفرنس میں مختلف قرار دادیں منظور

جمعرات 22 مارچ 2018 23:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) جمعیت علمائے اسلام کراچی کے تحت مزار قائد سے متصل باغ جناح میں منعقدہ اسلام زندہ باد کانفرنس میں مختلف قرار دادیں منظور کی گئیں۔ جمعیت علمائے اسلام کراچی کے تحت ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس میں مرکزی رہنمااور سابق سینیٹر مولانا ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ حکومت سندھ نے مختلف مواقع پر نہ صرف قاتلوں کی گرفتاری کے دعوے کیے بلکہ قاتلوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچانے کے حوالے سے اعلانات بھی کیے لیکن عملا ایسا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ہم حکومت سندھ کے اس دھرے معیار اور دھرے رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اجتماع میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ سندھ حکومت جیل میں قاتلوں کو سہولتیں فراہم کرنا بند کرے۔ جن میں کراچی میں پانی کی قلت کے خاتمے ، شہریوں کو نادرا سے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے لیے مشکلات کے حل اور دیگر کے حوالے سے قرار دادیں منظور کی گئیں۔#

متعلقہ عنوان :