نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو حاضری سے استثنیٰ کیوں نہیں مل رہا ،اندر کی خبر آ گئی

کیس اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اس موقع پر سابق وزیر اعظم کو آخری مرتبہ صفائی کا موقع دیا جائے گا جس کے لیے انکی حاضری عدالت میں ضروری ہے، سابق پراسیکیوٹر نیب راجہ عامرعباس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 22:18

نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو حاضری سے استثنیٰ کیوں نہیں مل رہا ،اندر ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24مارچ2018 ء) : نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو حاضری سے استثنیٰ کیوں نہیں مل رہا ،اندر کی خبر آ گئی۔سابق پراسیکیوٹر نیب راجہ عامرعباس کا کہنا تھا کہ کیس اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اس موقع پر سابق وزیر اعظم کو آخری مرتبہ صفائی کا موقع دیا جائے گا جس کے لیے انکی حاضری عدالت میں ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق لندن میں علاج کی غرض مقیم سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہو گئی۔

بیگم کلثوم نواز کی حالت کے پیش نظر نواز شریف اور مریم نواز نے عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی جسے عدالت کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔بیگم کلثوم نواز کی حالت کے پیش نظر شریف خاندان کے مخالف حلقوں سے یہ آوازیں اٹھنے لگی ہیں کہ عدالت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شریف خاندان کو بیگم کلثوم نواز سے ملاقات کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو حاضری سے استثنیٰ کیوں نہیں مل رہا اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے ۔سابق پراسیکیوٹر نیب راجہ عامرعباس کا کہنا تھا کہ کیس اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اس موقع پر سابق وزیر اعظم کو آخری مرتبہ صفائی کا موقع دیا جائے گا۔ان سے کچھ سوال پوچھے جائیں گے کہ کیا وہ حلف لے کر بیان دینا چاہیں گے یا ان کو موقع دیا جائے گا کہ کیا وہ اپنی صفائی میں کوئی گواہ یا دستاویز پیش کرنا چاہیں گے اور اگر انہوں نے اقرار کیا تو ان سے دستاویزات اور گواہوں کی تفصیلات پیچ کی جائیں گی ۔

کیس اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اس موقع پر سابق وزیر اعظم کو آخری مرتبہ صفائی کا موقع دیا جائے گا جس کے لیے انکی حاضری عدالت میں ضروری ہے۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں۔

متعلقہ عنوان :