حوثیوں کی کارستانیاں، کویت کا سلامتی کونسل سے فوری حرکت میں آنے کا مطالبہ

میزائل حملے ان کی ہٹ دھرمی کے علاوہ امن کے لیے عالمی برادری کی کوششوں کو مسترد کرنا ظاہر کرتا ہے،وزارت خارجہ

پیر 26 مارچ 2018 18:08

حوثیوں کی کارستانیاں، کویت کا سلامتی کونسل سے فوری حرکت میں آنے کا ..
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء)کویت نے سعودی عرب پر کیے جانے والے میزائل حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ وہ اس موقع پر مکمل طور پر مملکت کے ساتھ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار ذریعے نے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے میزائل حملے کیے جانا ان کی ہٹ دھرمی کے علاوہ امن کے لیے عالمی برادری کی کوششوں کو مسترد کرنا ظاہر کرتا ہے۔

حوثی جماعت امن کے ہر موقع کو سبوتاڑ کر رہی ہے۔ذریعے نے عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب پر حملوں پر روک لگانے کے لیے فوری طور پر حرکت میں آئے۔ ذریعے نے باور کرایا کہ سعودی عرب اپنی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے جو بھی اقدامات کرے گا، کویت ان کی حمایت کرتا ہے۔