ضلعی انتظامیہ کا اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتوں کا تعین،

10اشیاء کی قیمتوں میں کمی

پیر 26 مارچ 2018 21:29

ضلعی انتظامیہ کا اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتوں کا تعین،
لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء)ضلعی انتظامیہ نے اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے جبکہ10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہے، تفصیل کے مطا بق دال چنا(باریک) اور موٹی میں 10روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، کمی کے بعد دال چنا(باریک)90روپے فی کلو اور دال چنا (مو ٹی) 96روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو گی ، اسی طرح مسور دال کی قیمت میں 10روپے کمی کے بعد 125روپے فی کلو گرام،دال ماش (دھلی ہوئی)کی قیمت 15روپے کمی کے بعد 115روپے فی کلو گرام،دال ماش (چھلکے والی) کی قیمت میں15روپے کمی کے بعد 95روپے فی کلو گرام، کا لا چنا (موٹا) کی قیمت میں5روپے کمی کے بعد 95روپے فی کلو گرام، کالا چنا (باریک)کی قیمت میں 5روپے کمی کے بعد 90روپے فی کلوگرام،سفید چنا(موٹا) کی قیمت میں21روپے کمی کے بعد125روپے فی کلو گرام اوربیسن کی قیمت میں5روپے کمی کے بعد100روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے، چینی کی قیمت میں ایک رو پیہ کمی کے بعد 50روپے فی کلو گرام دستیاب ہو گی جبکہ سرخ مرچ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،ڈی سی لاہور نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میںنئی قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔