مہران یونیورسٹی جامشورو اور ترکی کی گازینٹیپ یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ تدریسی اور تحقیقی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے معاہدہ طے

پیر 26 مارچ 2018 21:42

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور ترکی کی گازینٹیپ یونیورسٹی ( Gaziantep University) کے درمیان مشترکہ تدریسی اور تحقیقی سرگرمیاں کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہران یونیورسٹی کے ٹیکسٹائل، سول اور الیکٹرونکس انجینئرنگ شعبوںکے انڈر گریجوئیٹ پروگرام کے طلبہ ترکی کی گازینٹیپ یونیورسٹی میں چار ماہ تک پڑھنے کے لئے جائینگی․ جبکہ مہران یونیورسٹی کے ٹیکسٹائل، سول اور الیکٹرونکس انجنیئرنگ شعبوں کے اساتذہ اور اسٹاف ممبر بھی مختلف وقتوں پر ہونے والے سیمینار، ورکشاپس اور کانفرنسوں میں اپنے تحقیقی مقالے پڑھنے اور لیکچر دینے کے لئے جاسکیں گے معاہدہ 2022تک مقرر کیا گیا ہے معاہدے پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی اور گازینٹیپ یونیورسٹی ترکی کے ریکٹر ڈاکٹر علی گُر نے دستخط کئے ․جبکہ مشترکہ تحقیقی اور تدریسی معاہدہ کرنے کے موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر معظم بلوچ ، ٹیکسٹائل انجینئرنگ شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر مظہر پیرزادہ اور ڈاکٹر سمندر علی ملک بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :