عمران صاحب شہباز شریف کے ساتھ حسد نے آپ کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، شہباز شریف
نے لوگوں کی خدمت کی ہے اس لئے خیبرپختونخوا کے لوگوں کو بھی شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ چاہیے، دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے آپ خیبرپختونخوا میں کسی سکول کی ایک دیوار،کسی ہسپتال کا نیا کمرہ ہی دکھا دیں سینیٹ کا الیکشن چوری کرنیو الا شخص کیا جانے عوامی خدمت کیا ہوتی ہے، آپ شور مچا کر اپنی نا اہلی نہیں چھپا سکتے، خان صاحب آپ نے آج بھی امپائر کی اٴْنگلی پکڑی ہوئی ہے، محمد نواز شریف سے مقابلہ کرنے کے لیئے آپ کو دو دفعہ منتخب وزیراعلی اور تین دفعہ منتخب وزیراعظم بنا پڑے گا اور عوام کی خدمت کرنی پڑے گی، شہباز شریف سے مقابلہ کرنے سے پہلے ایک میٹرو ، ایک نیا ھسپتال ، ایک 100 میگاواٹ توانائی کا پراجکٹ اور ایک فرانسک لیب بنا کر دکھائیں وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان
پیر 26 مارچ 2018 23:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب پنجاب میں 36 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کو جدید بنایا گیا ہے، ہسپتالوں میں بہاولپور ہسپتال ،طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ، چلڈرن ہسپتال فیصل آباد،ملتان کڈنی سینٹر،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال،برن سینٹر ملتان ،سرجیکل ٹاور لاہور،میو ہسپتال اور پنجاب کے نئے ٹیچنگ ہسپتال کا دورا کریں اگر جھوٹ کے دوروں سے فرصت ملے۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب یہ تمام منصوبے فزیبلٹی اور ایم او یوز پر نہیں بلکہ زمین پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کو ملتان، راولپنڈی اور لاہور میٹرو بس اور لاہور۔ملتان بس سروس دیکھ کر شرم تو آتی ہو گی مریم اورنگزیب نے کہا کہ ساہیوال۔بلوکی ،حویلیاں۔بہادر شاہ اور بھکی پاور پراجیکٹ دیکھ کر آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ شور مچا کر اپنی نا اہلی نہیں چھپا سکتے، محمد نواز شریف سے مقابلہ کرنے کے لیئے آپ کو دو دفعہ منتخب وزیراعلی اور تین دفعہ منتخب وزیراعظم بنا پڑے گا اور عوام کی خدمت کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے مقابلہ کرنے سے پہلے ایک میٹرو ، ایک نیا ھسپتال ، ایک 100 میگاواٹ توانائی کا پراجکٹ اور ایک فرانسک لیب بنا کر دکھائیں۔ چلیں ڈینگی پر قابو پا کے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے آپ خیبرپختونخوا میں کسی سکول کی ایک دیوار،کسی ہسپتال کا نیا کمرہ ہی دکھا دیں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب احتساب کمشن کا تالا کھولیں، سینیٹ کا الیکشن چوری کرنے والا شخص کیا جانے عوامی خدمت کیا ہوتی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے آج بھی امپائر کی اٴْنگلی پکڑی ہوئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.