سپریم کورٹ ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے شناختی کارڈ کے اجراء کی مد میں اضافی فیس کی وصولی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت
وزیر داخلہ احسن اقبال کی دو ہفتوں کے اندر نائیکوپ کی فیس کا معاملہ کابینہ سے منظور کرانے کی یقین دہانی
پیر 26 مارچ 2018 23:34
(جاری ہے)
انہوں نے چیف جسٹس سے کہا کہ آج میں بھی عدالت میں ا یک عوامی مفاد سے متعلق مسئلے کی شکایت کروں گا،مسئلہ یہ ہے کہ میں نے 7 سال قبل نارووال میں لڑکوں اور لڑکیوں کا کالج بنانا چاہا تھا ، جس پر میں نے کام کیا جس کے نتیجے میں بوائزکالج بن گیا ہے لیکن گرلز کالج کے معاملے پر ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا ہے جس پر چیف جسٹس نے ا ن سے کہا کہ آپ کل یہاں کیس لے آئیں ہم اسے حل کرتے ہیں، آپ پہلی دفعہ یہ معاملہ ہمارے نوٹس میں لائے ہیں، اگر پہلے نوٹس میں لایا جا تا تو ہم کچھ کرتے، عدالتیں عوام اور سرکار کی دوست ہیں، آپ اپنے مقدمے کی فائل لے کر آجائیں۔
سماعت کے دورا ن چیف جسٹس نے ان سے سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف دینے سے متعلق رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہر حال میں ریلیف دیا جائے، وہ ملک میں زرمبادلہ لاتے اور ملک سے محبت کرتے ہیں، ہم نے اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے، ہم مقامی لوگوں کو بھی بالکل تنگ نہیں کرنا چاہتے، وفاقی وزیر احسن اقبال نے عدالت کوبتایا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی آمدن زیادہ ہے ،جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ان سے کہا کہ جوسبسڈی مقامی طور پر لوگوں کودی جاتی ہے وہ بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی دی جائے، جس پروفاقی وزیرنے عدالت کویقین دہانی کرائی کہ تارکین وطن پاکستانیو ں کوریلیف دینے کا معاملہ بہت جلد کابینہ سے منظورکرایا جائے گا ، جس پر عدالت نے مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.