اٹک،میچ کے دوران تلخ کلامی پر نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے دوست کو زخمی کر دیا

پیر 26 مارچ 2018 22:48

اٹک،میچ کے دوران تلخ کلامی پر نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے دوست کو زخمی ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) میچ کے دوران تلخ کلامی پر نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے دوست کو زخمی کر دیا ، تفصیلات کے مطابق عادل ولد دائود خان اعوان ساکن محلہ قبا ء ، ویسہ نے تھانہ رنگو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ والی بال گرائونڈ موسیٰ میں موجود تھے کہ وہاں پر میرے ساتھ میرا بھائی دانش محمود بھی تھا اس دوران اس کا دوست محمد طلحہ ولد بختیار خان قوم ترخان ساکن محلہ شہید بابا ویسہ بھی آ گیا یہ دونوں کلاس فیلو ہیں ان کی آپس میں کسی بات پر تکرار شروع ہو گئی محمد طلحہ وہاں سے چلا گیا میچ ختم ہونے کے بعد ہم واپس گھر جا رہے تھے کہ اچانک سامنے سے محمد طلحہ مسلح پسٹل 30 بور آ گیا اور آتے ہی میرے 15 سالہ دانش محمود کو للکارا کہ میں تمہیں ابھی تکرار اور گالی گلوچ کا مزہ چکھاتا ہوں اور پسٹل 30 بور سے سیدھے فائر قتل کی نیت سے کیے او رمیرے بھائی کو پیٹ ، دائیں ہاتھ کی کلائی اور تیسرا فائر بھی دائیں ہاتھ کی کلائی پر لگا محمد طلحہ پسٹل لہراتے ہوئے وہاں سے بھاگ گیا میں نے اپنے بھائی کو فوراً تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو پہنچایا پولیس نے زیر دفعہ 324 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :