کلاس پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا

منگل 27 مارچ 2018 14:01

فیصل آباد۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کلاس پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان31مارچ بروز ہفتہ کو کرے گا ۔ کمیشن کے ذرائع نے بتایاکہ نتائج کے اعلان کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ تعلیمی نتائج تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے دفاتر ، صوبہ بھر کے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو ارسال کیے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ یہ نتائج پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کئے جائیں گے اس لئے اگر کسی طالب علم کو رزلٹ کارڈ نہ ملے تو وہ ویب سائٹ پر بھی اپنا نتیجہ ملاحظہ کر سکتا ہے ۔